- سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش
- صدریواے ای نے شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی
- راولپنڈی سے بچوں کی فحش ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- مصری لڑکے کی ممی میں سونے کا ’دوسرا دل‘ دریافت
- ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری؛ امریکا اوراسرائیل کی فوجی مشقیں
- سونے کے عالمی نرخ کم ہونے کے باوجود مقامی قیمت میں اضافہ
- افواج کے لیے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری
- موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، آخری سانس تک لڑوں گا،عمران خان
- انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا
- صدرمملکت کا گورنرپنجاب پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور
- دِل کی عمر 10 سال کم کردینے والا جین دریافت
- افغانستان؛ جما دینے والی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد 150 ہوگئی
- روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان جاری؛ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے 25 پیسے کا اضافہ
- زمین کے اندرونی مرکز کے گھماؤ کی سمت پلٹنے کا انکشاف
- فواد چوہدری کی گرفتاری غیر سیاسی ہے، مریم اورنگزیب
- سعودی عرب میں سفارتخانے نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا
- ہم جنس پرستی جرم نہیں، انھیں چرچ آنے کی اجازت ہے؛ پوپ فرانسس
- بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا
- جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان
- فلپائن میں یکے بعد دیگرے 2 طیارے حادثے کا شکار
انسانی اسمگلنگ کیس: بھارتی ہائیکورٹ کا دلیر مہدی کی سزا کیخلاف حکم امتناع

پٹیالہ کی عدالت نے دلیر مہدی کو2 سال قید کی سزاسنائی تھی۔ فوٹو: فائل
بھارتی پنجاب: معروف بھارتی گلوکار دلیر مہدی کو پنجاب اور ہریانہ کی عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار دلیر مہدی کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آج بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی سزا کے خلاف اسٹے آرڈر (حکم امتناع) جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ دلیر مہدی کے خلاف 2003 میں انسانی اسمگلنگ کے کیس کا اندراج ہوا تھا اور دہلی میں ان کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا، جس پر پٹیالہ کی عدالت نے انہیں دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔
دلیر مہدی اس سال کے اوائل میں دو سال قید کی سزا ملنے پر جولائی سے جیل میں تھے، 2018 میں گلوکار کو سزائے قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔
جس پر انہوں نے اس فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج پٹیالہ کی عدالت میں اپیل کی لیکن عدالت نے اسے جولائی میں مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا تھا۔
تاہم جس پر دلیر مہندی کے وکلا نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور اب پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ان کی اپیل پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے پٹیالہ کی عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے دلیر مہدی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر 1998 اور 1999 میں 10 لوگوں کے دو گروپس کو بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کا الزام تھا۔ 2003 میں بخشش سنگھ نامی شخص نے دونوں بھائیوں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام لگا کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔