موبائل فون چھیننے والے شخص کو  چلتی ٹرین سے باہر لٹکا دیا گیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
پولیس نے موبائل چھیننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے موبائل چھیننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

نئی دہلی: بھارت میں مشتعل افراد نے موبائل چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو  رنگے ہاتھوں پکڑ کر تیز رفتار چلتی ٹرین کے باہر لٹکا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مسافروں نے تیز رفتار چلتی ٹرین کی کھڑکی سے مبینہ طور پر موبائل چھیننے والے شخص کا ہاتھ اندر سے پکڑ رکھا ہے جب کہ چلتی ٹرین کے باہر لٹکا شخص معافی مانگتے ہوئے چھوڑ دینے کی درخواست کررہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چور کی شناخت پنکج کمار کے نام سے ہوئی۔ ٹرین بیگوسرائے سے کھگڑیا جارہی تھی کہ اس شخص نے صاحب پور کمال ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص سے  موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس نے موبائل چھیننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔