احسن خان نے عمر ے کی ادائیگی کرلی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
احسن خان کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں(اسکرین شاٹ)

احسن خان کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں(اسکرین شاٹ)

مکہ: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے عمرے کی ادائیگی کرلی۔

احسن خان نے گزشتہ شب اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی انسٹا اسٹوری پر چند ویڈیوز اور ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار  مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

fgfff

شیئر کردہ ویڈیو میں احسن خان نے مکہ کے  روح پرور مناظر دکھائے جس میں دل کو قرار بخشتی اذان کی آواز کو بھی سُنا جا سکتا ہے۔

wqfff

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن خان نے احرام پہن رکھا ہے اور وہ عمرے کی ادائیگی کررہے ہیں، مداحوں کی جانب سے احسن خان کی اس وائرل تصویر اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔