- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
وزیراعظم کی عالمی برادری کا مرکز نگاہ بننے کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی
سمرقند: وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان میں عالمی برادری کا مرکز نگاہ بننے کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہیں۔ اس دوران ان کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ عالمی سربراہان مملکت کا مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف ٹھوڑی پر ہاتھ رکھے مسکرا رہے ہیں اور دیگر سربراہان مملکت ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
اس تصویر پر ن لیگ کے حامی خوب خوش ہوئے اور اس کی خوب تشہیر کی کہ عالمی دنیا میں ہمارے وزیراعظم کو کتنی عزت دی جاتی ہے۔ اس پر عوام بھی حیران ہوئے کہ ایسی کیا بات تھی جس پر شہباز شریف عالمی برادری کا مرکز نگاہ بن گئے۔
تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی جس نے اس تصویر کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔ ہوا یہ تھا کہ اجلاس میں شریک عالمی سربراہان مملکت جن میں روسی صدر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان بھی شامل تھے، کھانوں کے اسٹالز کا دورہ کررہے تھے اور وہاں رکھی گئی مختلف چیزیں چکھ رہے تھے۔
شہباز شریف کی دنیا کے بڑے رہنماوں کے درمیان وائرل ہونے والی تصویر کی اصل کہانی
meeting with President Putin
Joker https://t.co/tH7TiKBM3f pic.twitter.com/gkJsL8Hmjq— RJ. Sikandar خان Khalil ♡ (@TheKhaleil) September 16, 2022
ایک اسٹال پر دیگر لیڈرز آگے کھڑے کچھ نوش کررہے تھے جبکہ شہبازشریف پیچھے کھڑے تھے اور انہیں آگے آکر کھانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی تو میزبان نے انہیں آگے بلایا اور دیگرمہمانوں نے ان کیلیے جگہ بنائی تو وہ آگے آئے اور اسٹال پر رکھے لوازمات چکھے۔ اس موقع پر یہ تصویر لے لی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔