- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
- مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا ’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ ہے، مصباح
- گیس پائپ لائن منصوبہ کراچی کے بجائے گوادرسے شروع کرنے پرغور
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر5 سال سے غیرقانونی طور پر قید برمی منشیات اسمگلر وطن روانہ

فوٹو : فائل
اسلام آباد: سزا پوری ہونے کے باوجود پانچ سال سے پاکستان میں قید برمی منشیات اسمگلر ’ابراہیم کوکو‘ باالآخر اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برمی منشیات اسمگلر “ابراہیم کوکو” کو بعد بالآخر اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا، برمی منشیات سمگلر پاکستان میں سزا مکمل ہونے کے باوجود پانچ سال سے قید تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برمی شہری کی وطن واپسی سے متعلق اقدام کی عمل درآمد رپورٹ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔
رپورٹ میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ابراھیم کوکو کی وزارت خارجہ کے ذریعے برمی شہریت کی تصدیق کی گئی، شہریت کی تصدیق ہونے پر “ابراھیم کوکو” کو اس کے ملک روانہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں برمی سفارت خانے نے ابراہیم کوکو کے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، جس کے بعد “ابراہیم کوکو” کو دس اگست کو اسلام آباد سے میانمار ڈی پورٹ کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابراھیم کوکو کی اپنے ملک روانگی کے بعد درخواست نمٹا دی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی جس میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ اسلام ہائیکورٹ نے ابراہیم کوکو کو 16 ستمبر تک اس کے ملک واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے والے جعلی دستاویزات پر کوکو ابراہیم کو یہاں لیکر آئے ، یہاں اس کو سزا ہوئی، پھر بری ہو کر پانچ سال سے جیل میں پڑا ہے ، اس کو اپنے ملک میں بھی معاف مل چکی ، یہ غیر ملکی ہے پاکستانی نہیں ہے، ادھر نواز شریف کی اگر بات ہو تو ساری مشینری چل پڑے گی ، غریب کا کچھ ہوتو کوئی خیال ہی نہیں کرتا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کورٹ آرڈر نا کرے تو سو سال وہ جیل میں ہی پڑا رہے، 2016 سے بری ہوا آج 2022 ہے چھ سال سے وہ جیل میں غیر قانونی پڑا ہے، حالت یہ ہے اگر کسی کو ایک فرد بھی لینا ہو تو اس کو بھی ہائی کورٹ آنا پڑتا ہے ، یہ وہ معاملہ ہے جو اسٹیٹ کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ، پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر آپ کے اسٹاف نے جعلی دستاویزات بنائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔