- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
لاڑکانہ میں فاقہ کشی سے بے حال سیلاب متاثرہ شخص بچے فروخت کرنے پر مجبور

گھر بار سب پانی میں بہہ گیا، سر چھپانے کی جگہ نہیں، نورل چانڈیو
لاڑکانہ: سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں بھوک سے مارا ایک بے گھر شخص اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔
لاڑکانہ۔ بچے لے لیں ٹینٹ دے دیں سیلاب سے متاثرہ شخص کا انوکھا احتجاج
بارش سے میرے گھر کی چھت گر گئی گھر سے بے گھر ہوگیا۔ نورل چانڈیو
رائس کینال کے پل کے مقام پر بچوں سمیت عارضی رہائش پذیر ہوں۔ متاثرہ شخص
گزشتہ کئی روز سے نہ راشن ملا اور نہ ہی ٹینٹ۔ متاثرہ شخص#FloodsInPakistan pic.twitter.com/DMRF3v1FMW— Abdul Khalik Mugheri (@MugheriKhalik) September 15, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلاب کے باعث بھوک اور بدحالی کا شکار ایک شخص اپنے بچے فروخت کرنے کا اعلان کررہا ہے۔ لاڑکانہ شہر کے متاثرین کیمپ میں رہنے والا نورل چانڈیو اپنے گھر والوں کی بھوک مٹانے کے لیے اپنے بچوں کو فروخت کرنے کی آوازیں لگاتا دکھائی دے رہا ہے۔
فاقہ کشی سے بدحال شخص آوازیں لگا رہا ہے کہ بچے لے لو، کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ بچے لے لو، روٹی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میرا گھر بار سب ڈوب گیا ہے اور تمام سامان پانی میں بہہ گیا ہے۔ ہمارے پاس ٹینٹ ہے نہ سر چھپانے کی جگہ۔ نورل چانڈیو آوازیں بلند کرتا ہے کہ میرے بچے لے لو، اور بدلے میں مجھے راشن کا ایک تھیلا دے دو۔
رائس کینال کے پل کے مقام پر بچوں سمیت عارضی پذیر شخص کا کہنا ہے کہ کئی روز سے راشن ملا، نہ ہی کوئی ٹینٹ دستیاب ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی نے داد رسی نہیں کی۔
قبل ازیں لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے امدادی سامان کی مبینہ طور پر فروخت کی خبریں اور وڈیو بھی میڈیا پر سامنے آئی تھی، جس کے بعد سیلاب متاثرین نے مقامی انتظامیہ اور حکومتی شخصیات پر امدادی سامان کی مستحقین تو فراہمی کے بجائے ادھر ادھر کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔