- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ٹرائل پر بنائی گئی فلم کب ریلیز ہوگی؟
ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ہتک عزت کے مقدمے پر بنائی گئی فلم مکمل کرلی گئی۔
جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ دنیا بھر میں اس سال کا سب سے زیادہ زیرِ بحث رہنے والا موضوع رہا ہے جوکہ بالآخر جانی ڈیپ نے جیت لیا اور انہیں سابق اہلیہ کے لگائے گئے الزامات سےنجات مل گئی۔
اس انتہائی متنازعے ہتک عزت کے مقدمے پر مبنی ایک فیچر فلم تیار کی گئی ہے جو کہ 30 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں جوڑی کی طلاق سے لے کر جانی ڈیپ کے مقدمے میں کامیابی تک کے مناظر اور کہانی کی عکسبندی کی گئی ہے۔
امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے کئی ہفتوں چلنے والے مشہور ٹرائل پر مبنی یہ فلم ’ٹوبی اسٹریمنگ سروس‘ پر نشر کی جائے گی جہاں اسے مفت میں دیکھا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ پر 2018 کے واشنگٹن پوسٹ کے مضمون میں ان کی بدنامی کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا،جس میں امبر نے سابق شوہر پر الزامات عائد کئے تھے کہ انہوں نے گھریلو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
جس پر جانی ڈیپ نے ان پر 10 ملین ڈالرز سے زائد ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جوکہ پائرائٹس آف دی کیریبین اسٹار جیت گئے کیونکہ اداکارہ جانی پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکا م رہیں جبکہ جیوری نے انہیں ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ امبر ہرڈ پر ’ایکوا مین 2‘میں اپنا کردار برقرار رکھنے کے لیے ڈائریکٹر جیمز وان کو بلیک میل کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔