- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
سندھ میں سیلاب کے باعث 6 بڑے شہروں میں تعلیمی نظام متاثر

فوٹو : اے ایف پی
کراچی: سندھ میں سیلاب کے باعث 6ہزار سے زائد اسکول مکمل طور پر تباہ ہونے سے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں تعلیمی نظام متاثر ہوا ہے۔
محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق 44ہزار217 میں سے 6ہزار35 اسکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ جزوی طور پر 12ہزار601 اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور 4ہزار814 سے زائد تعلیمی ادارے ریلیف کیمپ میں تبدیل ہو چکے ہیں جس میں 62ہزار369 خاندان عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں سیلاب سے اب تک 81 اضلاع متاثر ہوئے، مجموعی ہلاکتیں 1508 ہوگئیں جن میں سے سندھ میں 646 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھر اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں سیلابی ریلوں نے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ملک کے بڑے علاقے زیر آب آنے کے باعث صوبے کے محکمہ تعلیم کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً سندھ کے 30 اضلاع میں 42.14 فیصد اسکول تباہ ہو چکے ہیں، 44217 میں سے 6ہزار35 اسکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ جزوی طور پر 12601 اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
کل ملا کر 18ہزار636 اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، 4814 سے زائد تعلیمی ادارے ریلیف کیمپس میں تبدیل ہو چکے ہیں جن میں 62ہزار369 خاندان عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔
سب سے زیادہ نواب شاہ کے 3 اضلاع میں 1425 اسکول تباہ ہوئے جبکہ حیدرآباد کے 9 اضلاع میں 1378 اسکول، سکھر کے 3 اضلاع میں 1330، میرپور خاص کے 3 اضلاع میں 1016، لاڑکانہ کے 5 اضلاع میں 851 اور کراچی کے 7 اضلاع میں 35 اسکول مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
لاڑکانہ میں سب سے زیادہ 2002 اسکول ریلیف کیمپس میں تبدیل ہوئے جس میں 27ہزار825 رہائش پذیر ہیں۔ سکھر میں سب سے زیادہ 5133 اسکول ریلیف کیمپس کو نقصان پہنچا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔