راولپنڈی پولیس کو رواں برس 18 لاکھ جعلی فون کالیں موصول

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
بوگس کالیں کرنے والے متاثرہ لوگوں کی خاطر ذمہ داری سے کا م لیں، فوٹو: ٹوئٹر

بوگس کالیں کرنے والے متاثرہ لوگوں کی خاطر ذمہ داری سے کا م لیں، فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد / راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر  پر جعلی کالوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے ایمرجنسی نمبرپر غیر ضروری کالیں نہ کرنے کے لیے شہریوں سے اپیل کردی ہے۔

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کے مطابق رواں برس پولیس ایمرجنسی پر 2.4 ملین کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 1.8 ملین کالیں جعلی نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر کال کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور فوری جواب کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صرف 25 فیصد کالیں درست نکلی ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ بوگس کالیں کرنے والے متاثرہ لوگوں کی خاطر ذمہ داری سے کا م لیں جنہیں حقیقی طور پر مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔