شہری کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی عوام نے درگت بنادی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 16 ستمبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

کراچی: کورنگی میں شہریوں نے دو ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او کورنگی انسپکٹر عامر اعظم نے بتایا کہ جمعہ کو دو ملزمان شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران اس نے مزاحمت کی اور شور مچادیا۔ موقع پر موجود افراد کی مدد سے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ دوسرے نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکین جمع ہوگئے اور کچھ ہی دور تعاقب کے بعد دوسرا ملزم بھی پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو شہریوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔