266 اقسام کے ملک شیک بنانے کا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2022
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایریزونا: امریکا میں ایک آئس کریم کی دکان نے ایک گھنٹے سے تھوڑے زیادہ وقت میں 266 اقسام کے ملک شیک بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔

امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے میں سیلِگمین میں موجود اسنو کیپ نامی دکان نے ایک منعقدہ تقریب کے موقع پر سب زیادہ ذائقے کے مِلک شیک بنانے کا گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

جب دکان کے مالکان ڈیل گِڈیلو فیملی نے اپنی دکان کے مینو پر درج تمام زائقوں کے ملک شیک بنانے کی کوشش کی تب گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ریفری وہاں موجود تھے۔

دکان کی  جانب سے بنائے گئے غیر معمولی فلیورز میں پینٹ بٹر اور انین رِنگ، بنانا اور چلی اور اورنج اور فش برگر شامل تھے۔

ڈیل گِڈیلو فیملی نے یہ کارنامہ 1 گھنٹہ 15 منٹ میں سرانجام دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔