- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
پاک افغان سرحد کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
پشاور: حکام نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخواہ میں پاکستان-افغان سرحد کے قریب داعش سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے حکام کو ذرائع سے دہشت گردوں کے ایک منظم گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملی جو افغان سرحد کے قریب جمرود کے علاقے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔
اطلاع کی تصدیق کے بعد سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیموں نے مذکورہ علاقے میں چھاپہ مارا۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم جیسے ہی ان کے ٹھکانے پر پہنچی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اپنے دفاع کے لیے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا اور فائرنگ رکنے کے بعد سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ذاکر اللہ عرف حذیفہ اور مرسلہ خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، 12 میگزین، دو دستی بم، تین بینڈولیئر اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ دو سے تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فرار ہونے میں کامیاب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔