- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
انگلش اسکواڈ کو صدر مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم

غیر معمولی ماحول کھلاڑیوں کیلیے پہلا بڑا چیلنج ہے، 1،2 روز میں عادی ہونگے،بٹلر (فوٹو : پی سی بی)
کراچی: انگلش اسکواڈ کو کراچی میں صدرمملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ چھتوں پر اسنائپرز ومشین گنز اٹھائے گارڈز کی موجودگی میں بلٹ پروف بسوں میں سفر مہمان کرکٹرز کیلیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔
17سال بعد پاکستان آنے والی انگلش ٹیم کو کراچی میں صدرمملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے،سفر کیلیے پی سی بی نے لاہور سے بلٹ پروف بسیں پہلے ہی پہنچا دی تھیں، ایئرپورٹ سے ہوٹل آمد اور گذشتہ روز ہوٹل سے اسٹیڈیم آنے اور جانے کے دوران سخت ترین حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے،ٹیم کے روٹ پر اطراف کی چھتوں پر اسنائپرز مستعد رہے،مشن گنز اٹھائے گارڈز نے بھی حصار قائم رکھا،ہوٹل کے آس پاس 300کے قریب اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انگلش کپتان پاکستان کیخلاف مکمل سیریز نہیں کھیل سکیں گے
شہر کے مختلف علاقوں، خاص طور پر ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں موجود سیکیورٹی اہلکار بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، میچ کے دن کئی سٹرکیں معمول کی ٹریفک کیلیے بند بھی کی جائیں گی۔
انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کچھ زیادہ ہی لگتا ہے، بہرحال اس کا مقصد تمام سرگرمیوں کو محفوظ انداز میں مکمل کرنا ہوگا،ماحول معمول سے ہٹ کر ہونا کھلاڑیوں کیلیے پہلا بڑا چیلنج ہے مگر 1،2 روز میں عادی ہونے پر پوری توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ برادری کا اہم رکن ہے، شائقین کو انٹرنیشنل میچز دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے، مہمان کرکٹرز کا اچھا وقت گزرے گا، پچز بھی اچھی ہیں،بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔یاد رہے کہ انگلی فریکچر ہونے کی وجہ سے کرس جورڈن انگلش اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔