ٹیسٹ میں بیٹر بن کر میدان میں گھسنے والا یوٹیوبر قصور وار قرار

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2022
جاروس کو3ستمبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں اس پر سنگین جرم کا الزام لگایا گیا تھا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

جاروس کو3ستمبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں اس پر سنگین جرم کا الزام لگایا گیا تھا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

لندن: یوٹیوبر ڈینئیل جاروس اوول ٹیسٹ کے دوران جونی بیئراسٹو سے ٹکرانے پر قصور وار پائے گئے۔

یوٹیوب پرمزاحیہ ویڈیوز بنانے والا ڈینئیل جاروس اوول ٹیسٹ کے دوران جونی بیئراسٹو سے ٹکرانے پر قصور وار پائے گئے، یہ غیرمعمولی واقعہ ٹیسٹ کے دوسرے دن پیش آیا تھا۔

اولی پوپ بولنگ کے لیے میدان میں آئے، اس کے بعد 34 سالہ ڈینیئل جاروس بیٹر کا روپ دھارے دوڑتے ہوئے آئے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پربیئراسٹو سے ٹکراگئے، ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد سبسکرائبر رکھنے والے جاروس کو3ستمبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں اس پر سنگین جرم کا الزام لگایا گیا تھا۔

بدھ کے روز کروڈن مجسٹریٹس کی عدالت میں ڈسٹرکٹ جج ڈینیئل بینجمن نے کہاکہ معاملہ صاف ہے، جاروس کا ارادہ ٹیسٹ میچ میں خلل ڈالنا تھا انھیں قصوروار قرار دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔