- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
بلغارین سفارتخانہ نے ’’بینٹلے ملسن‘‘ کو ضبط کرنے کا کہا تھا، تفتیشی افسر

کار کی برآمدگی کے ضبط کرکے لے جانے کے دوران کی ایک تصویر (فوٹو : فائل)
کراچی: لگژری گاڑی بینٹلے ملسن کی کراچی سے برآمدگی کے تفتیشی افسر نے کسٹم کورٹ میں عبوری چالان جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ بلغارین سفارت خانے نے گاڑی ضبط کرنے کا کہا تھا لیکن عمل درآمد نہ ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی افسر نے چالان میں کہا ہے کہ کیس میں دو ملزمان نوید یامین اور محمد سہیل گرفتار ہیں، ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں 30 کروڑ روپے کی چوری کا الزام ہے، ملزمان نے کسٹم قوانین اور سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی کی، گاڑی سفارتی چھوٹ کی آڑ میں ٹیکس ڈیوٹی کی چوری کے مقصد کے لیے پاکستان لائی گئی۔
یہ پڑھیں : لندن سے چوری شدہ مہنگی گاڑی ’’بینٹلی ملسن‘‘ کراچی سے برآمد
چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سفارتی مراعات اور زیرو ڈیوٹی ٹیکس کی درآمد میں ملوث ہیں، شفیع نامی شہری نے تین کروڑ 75 لاکھ روپے میں گاڑی خریدی جو کہ گاڑی کی اصل قیمت کا ایک حصہ ہے، سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی بلغاریہ کے اس وقت کے سفیر الیگزینڈر بوریسوف کے نام پر رجسٹرڈ کی تھی، دستاویزات کی تصدیق کے بغیر گاڑی رجسٹرڈ کرنے میں ایکسائز حکام کے کردار کی تحقیقات جاری ہیں۔
چالان کے مطابق گاڑی بلغاریہ کے سفیر کے نام پر 11 نومبر 2019ء کو ایک استثنیٰ سرٹیفیکیٹ کے بنیاد پر درآمد کی گئی۔ بلغاریہ کے سابق سفیر ستمبر 2019ء میں پاکستان آئے اور ستمبر 2020ء کو واپس چلے گئے تھے، بلغاریہ کے سفارت خانے نے سفارش کی تھی گاڑی ضبط کرلی جائے کہیں اس کا غلط استعمال نہ ہو جب کہ گاڑی سفارت خانے کے قبضے میں نہ ہونے کی وجہ سے ڈی رجسٹرڈ کا بھی کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی سے لگژری کار کی برآمدگی کا معاملہ؛ ملزمان کی درخواست ضمانت جمع
تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم نوید یامین نے بروکر نوید بلوانی کے ذریعے شفیع نامی شہری کو گاڑی فروخت کی تھی، بلغاریہ کے سفارت خانے کے ملازمین کے ساتھ ملزم نوید یامین کی وابستگی سے متعلق شکوک و شبہات ہیں، تمام افراد اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔