جیکولین جرائم کا پتہ چلنے کے باوجود سُکیش سے شادی کرنا چاہتی تھیں پولیس

جیکولین کے بوائے فرینڈ 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2022
جیکولین فرنینڈس بھی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہیں، فوٹو: فائل

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر کے بارے میں سب کچھ جاننے کے باوجود ان سے شادی کی خواہش رکھتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث سکیش چندر شیکھر تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں تفتیش کے دوران ملزم نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق مزید انکشافات کیے۔

جس پر دہلی پولیس نے جیکولین فرنینڈس سے بھی تفتیش کی جس میں انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ شیکھر کے بارے میں جاننے کے باوجود ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

یہ خبر پڑھیں : جیکولین فرنینڈس کیخلاف بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا

دہلی پولیس کے افسر نے بتایا کہ جیکولین کا سکیش چندر شیکھر کی حقیقت آشکار ہونے کے باوجود تعلقات برقرار رکھنے کا اعتراف اداکارہ کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سکیش چندر شیکھر کی منی لانڈرنگ میں مدد کرنے اور اس سے تحائف لینے کے الزام میں جیکولین فرنینڈس اور مشہور رقاصہ نورا فتحی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

نورا فتحی کے بارے میں تفتیش کار پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شکیس چند کے جرائم میں ملوث ہونے کا شک ہونے پر ہی نورا نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں اس لیے معروف ڈانسر سے مزید تفتیش روک دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں