- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
- مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا ’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ ہے، مصباح
- گیس پائپ لائن منصوبہ کراچی کے بجائے گوادرسے شروع کرنے پرغور
- مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف
آئی فون صارفین کے لیے دلچسپ فیچرز متعارف

(فوٹو: فائل)
کیلیفورنیا: وہ لوگ جن کو فون میں پیغام لکھنے میں دِقت ہوتی ہو،غلط افراد کو میسج بھیج دیتے ہوں یا ایسےخیالات کا اظہار کردیتے ہوں جس کا انہیں بعد میں پچھتاوا ہو ایپل نے ان کی مشکل آسان کردی ہے۔ ایپل کی جانب سے آئی میسج کو ایڈٹ کرنے اور ان سینڈ کرنے کے دو سب سے زیادہ مطلوبہ فیچر متعارف کرادیے گئے ہیں۔
اس ہفتے کے ابتداء میں ایپل نے اپنے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 کا اجراء کیا جس میں ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس کی مدد سے صارف اپنا بھیجا گیا آئی میسج بھیجنے کے 15 منٹ بعد پانچ بار ایڈٹ کر سکتا ہے اور کسی بھی میسج کو بھیجنے کے دو منٹ کے اندر واپس لے سکتا ہے۔
یہ فیچرز استعمال کرنے کے لیے صارف کو بھیجا گیا میسج دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد سامنے آنے والے آپشنز میں وہ ایڈٹ یا اَن ڈُو سینڈ چُن سکتا ہے۔
تاہم، جس کو میسج بھیجا گیا تھا ان کو اطلاع مِل جائے گی بھیجا گیا میسج واپس لیا گیا یا ایڈٹ کیا گیا ہے لیکن وہ اس تبدیلی کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر صرف ایپل صارفین کے لیے کارآمد ہوگی اگر کوئی شخص آئی فون سے اینڈرائیڈ پر میسج بھیجے گا تو یہ فیچرز کام نہیں کریں گے۔ جبکہ یہ فیچر اس وقت بہترین کام کریں گے جب میسج موصول کرنے والا بھی آئی او ایس 16 استعمال کر رہا ہو۔ورنہ انہیں تبدیلیوں کی ایک عجیب و غریب ٹائم لائن موصول ہوگی۔ ان فیچرز کے تحت ایس ایم ایس کے پیغامات ایڈٹ یا واپس نہیں لیے جاسکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔