- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 8 پیسے کمی ہوگی، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 8 پیسے کا فرق آئے گا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی،پٹرول یا ڈیزل میں سے ایک 8 پیسے کم ہو رہا ہے،حتمی فیصلہ آج ہوگا، ڈالر جلد نیچے آئے گا مگر حکومت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، ڈالر 213 سے اوپر گیا اس میں کچھ سیاسی وجوہات بھی ہیں،ڈالر نیچے آنا چاہیے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی اکتوبر تک سستی ہو جائے گی،300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ایف پی اے ختم کیا، ختم کیا گیا ایف پی اے نہ اگست میں لیا نہ ستمبر میں، آگے لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں چاول اور دیگر فصلیں خراب ہوگئیں،قطر ایل این جی پلانٹس، سولر اور اسٹاک ایکسچینج میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،مجموعی طور پر پاکستان کے مختلف شعبوں میں تقریباً پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے این ڈی ایم اے کو پانچ ارب روپے مزید دیں۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدرگری، اسٹیٹ بینک کے پاس اتنے ڈالر نہیں مارکیٹ میں مداخلت کرے، مہنگا ڈالر بیچنے پر آٹھ بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے،جو مجرم ہوا اس کیخلاف ایکشن ہو گا، جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے، پاکستان 80روپے کا یونٹ 35روپے میں بیچ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔