- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
سوزوکی میں رسیوں سے بندھے شتر مرغ کی پارک میں منتقلی

ایک شخص مسلسل شتر مرغ کی چونچ کو ہاتھوں سے قابو میں رکھے رہا، پرندے کو سانس لینے میں مشکل آئی اور وہ بے حال ہوگیا۔ فوٹو: اسکرین گریب
کراچی: جانوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہبود کی دعوے دار این جی او کے زیر انتظام کراچی کے ایک پبلک پارک میں عالمی اور ملکی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شتر مرغ کی درگت بنادی گئی۔
شتر مرغ کو نامعلوم مقام سے کھلی سوزوکی میں رسیوں سے باندھ کر لایا گیا اور گٹھری کی طرح پارک کی کچرا اٹھانے والی ٹرالی میں ٹھونس کر پارک کے وسیع رقبے پر قائم نجی چڑیا گھر میں قید کردیا گیا، یہ واقعہ ہفتہ کی شام ناظم آباد نمبر ایک میں واقع ذیشان شہید پارک میں پیش آیا۔
نجی چڑیا گھر کے عملے نے شتر مرغ کی درگت بنا دی، شتر مرغ کی منتقلی کے دوران ایک شخص مسلسل شتر مرغ کی چونچ کو دونوں ہاتھوں سے قابو میں رکھا رہا جس سے اس بڑے پرندے کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بے حال ہوگیا۔
شتر مرغ کی حالت زار اور اسے غیر محفوظ طریقے سے منتقل کیے جانے پر پارک میں موجود شہریوں نے اعتراض کیا اور ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو پارک کے سرکاری عملے کے افراد شہریوں کو ویڈیو بنانے سے روکتے رہے۔
نجی چڑیا گھر وائلڈ لائف ویلفیئر سوسائٹی کے تحت قائم ہے جس کی انتظامیہ کے مطابق یہ جانوروں کی بقا اور بحالی کا مرکز ہے جو نہ صرف سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ بلکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے عالمی دارے ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آئی یو سی این سے رجسٹرڈ اور تسلیم شدہ ہے۔
نجی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے نمائندوں نے اعتراض کرنے والے شہریوں سے کہا کہ ان کے پاس جنگلی جانوروں کی منتقلی اور انھیں رکھنے کے تمام سرکاری اجازت نامے موجود ہیں، پارک میں موجود علاقہ مکینوں کے مطابق نجی چڑیا گھر پارک کے 30 فیصد سے زائد رقبہ پر قائم ہے جسے اونچی دیواریں اور آہنی جنگلے اور دروازے لگاکر نجی ملکیت میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔
مبینہ طور پر این جی او کے مالکان جانوروں کی خریدوفروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں اور پبلک پارک کو این جی او کی آڑ میں اپنے کاروباری مقاصد کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں، شہریوں کے ساتھ بچوں سے بھی نجی چڑیا گھر میں داخلہ کے لیے کراچی چڑیا گھر کے برابر 50 روپے انٹری فیس بھی وصول کی جاتی ہے، شہریوں نے بغیر کسی احتیاطی تدبیر کے شتر مرغ کی بے رحمی سے منتقلی پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔