- سپریم کورٹ بار کا حسان نیازی کی فوری رہائی کا مطالبہ
- قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
- لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی سینٹر پر چاقوبردارشخص کا حملہ، 2 خواتین جاں بحق
- پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ تین چار کے فیصلے کو تین دو میں کیوں بدلا گیا، مریم
- آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عمران خان
- ٹویٹر رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا
- پلاسٹک مہلک ترین امراض کا سبب بن سکتا ہے
- پی ٹی آئی کا مقدمات اور کارکنوں کی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ
- 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کیلیے کالجوں میں اساتذہ اورلیبس موجود نہ ہونے کا انکشاف
- چاند کے ساتھ 5 سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت نظارہ
- بیوی پر تشدد کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
- لاہور: زیرتعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، 11 زخمی
- تڑواں بچوں نے پیدا ہوتے ہی دو عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
- پنجاب وائلڈ لائف میں افسران کا شدید بحران، ڈائریکٹر سمیت 500 پوسٹیں خالی
- افریقہ میں ماربرگ وائرس کی وبا سے مزید پانچ افراد ہلاک، اقوامِ متحدہ
- انسانی بال اور شیشے کی آنکھ والی پراسرار گڑیا
- اس ہوٹل میں کمرہ لینا ممکن نہیں
- وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت
- طالبان نے بچیوں کو مفت تعلیم اور کتب دینے والے سماجی کارکن کو گرفتار کرلیا
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور کی انوکھی منطق

فوٹو فائل
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا جواز قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا گیا جس پر ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے انوکھی منطق پیش کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے اور برانڈڈ اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کچھ برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور نے کہا کہ یہ اضافہ برانڈڈ کمپنیوں کی طرف سے ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کو سامان سپلائی کرنے والے مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل برانڈڈ کمپنیوں نے مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سات ماہ سے مستحکم رکھی گئی تھی اور اب بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔