کراچی کے 9 روٹس پر پیپلزبس سروس چلانے کا نوٹی فکیشن جاری

امتیاز مغیری  اتوار 18 ستمبر 2022
فوٹو ٹویٹر

فوٹو ٹویٹر

 کراچی: کمشنر کراچی اور چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی محمد اقبال میمن نے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے 9 روٹس کا سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9 روٹس پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے آپریشنز کے لیے کلاسیفائیڈ کئے جاتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز بس سروس سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ اور نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کمپنی وفاقی وزارت دفاع کے تحت چلائی جا رہی ہے۔

روٹ 1- کھوکھراپار نمبر -1 سے کے پی ٹی ٹاور تک براستہ سعود آباد ،آرسی ڈی گراؤنڈ ، ماڈل کالونی ، ملیر ہالٹ ، کالونی گیٹ ، ناتھا خان برج ، ڈرگ روڈ اسٹیشن ، پی اے ایف بیس فیصل ، لال کوٹھی ، کارساز ، نرسری ، ایف ٹی سی ،میٹروپول، پریس کلب، آرٹس کونسل، جنگ پریس، سٹی اسٹیشن سے ٹاور تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق روٹ 2 میں نارتھ کراچی – انڈس ہاسپٹل براہ راست ناگن چورنگی ، شفیق موڑ ، سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی ، نیپا ، جوہر موڑ ، ڈرگ روڈ ، کالونی گیٹ ، شاہ فیصل کالونی ، سنگر چورنگی اور لانڈھی روڈ تک ہوگا۔

روٹ 3 میں ناگن چورنگی، سنگر چورنگی براستہ انڈہ موڑ، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ، کے ڈی اے چورنگی ، ناظم آباد ٹاؤن ، لیاقت آباد 10, عیسیٰ نگری ، سوک سینٹر ، نیشنل اسٹیڈیم ، کارساز ،نرسری ، ایف ٹی سی ، کورنگی روڈ ، کے پی ٹی انٹرچینج اور شان چورنگی شامل ہوگا۔

روٹ 4- نارتھ کراچی – ڈاکیارڈ براہِ راست نیو کراچی، یونیورسٹی لنک روڈ، موٹر وے ایم 9 ، الآصف اسکوائر، عائشہ منزل ، فیڈرل بی ایریا ،لیاقت آباد 10، لالو کھیت ، گرو مندر، سوسائٹی چورنگی ، ایمپریس مارکیٹ، سندھ ہائی کورٹ، آرٹس کونسل، آئی آئی چندریگر روڈ ، ٹاور تک کا علاقہ شامل ہوگا۔

اسی طرح روٹ 5 سرجانی ٹاؤن سے پی اے ایف بیس مسرور تک ہوگا، جو براستہ شفیق موڑ، کے ایم ڈی سی، ضیاء الدین چورنگی، کے ڈی اے چورنگی ، موسیٰ کالونی، منگھو پیر، سائیٹ ایریا ، گل بائی ہے۔

روٹ 6 – گلشن بھار اورنگی – سنگر چورنگی براہ راست اورنگی ٹاؤن ، بنارس ، پاپوش نگر ، سائٹ ایریا ، گولیمار ، گارڈن ، پی آئی بی کالونی ، ڈی ایچ اے فیز ون ، کے پی ٹی انٹرچینج سے شان چورنگی؛ روٹ 7- موسمیات – بلدیہ ٹاؤن براہ راست گلزار ہجری ، گلشنِ اقبال ،فیڈرل بی ایریا ، نارتھ ناظم آباد ، اورنگی ٹاؤن سے قذافی ٹاؤن

اسی طرح روٹ 8- گلشن حدید سے ملیر ہالٹ براستہ اللہ والی چورنگی ،اسٹیل ٹاؤن ، پورٹ قاسم چورنگی ، منزل پیٹرول پمپ ، قائد آباد ، ملیر سٹی ، ملیر ہالٹ سے چیک پوسٹ نمبر 5 ہوگا۔ علاوہ ازیں روٹ 9- نمائش – سی ویو براہ راست کیپری سینما ، بوہری بازار ، زینب مارکیٹ ، میٹروپول ، تین تلوار ، دو تلوار ، ساﺅتھ سٹی ، بلاول چورنگی ، دعا چورنگی ، ڈولمن مال سے سی ویو تک مقرر کئے گئے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔