افواہوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، وزیر تجارت

ویب ڈیسک  اتوار 18 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

ٹنڈو محمد خان: وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ افواہوں کی وجہ سے ڈالر پر سٹا کھیلا جارہا ہے اور اسی وجہ سے امریکی کرنسی کی قدر بڑھ رہی ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ بد قسمتی سے افواہوں کی بنیاد پر ڈالر روک کر سٹا کھیلا جاتا ہے، حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں توازن ضروری ہے تاہم زیادہ خرچہ فیول کی ادائیگیوں میں آتا ہے جسے کم کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش پر عام انتخابات نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی چیئرمین جیسے لوگوں کو کبھی اقتدار میں نہیں آنا چاہیے جو اپنے پاور کیلئے ملک کا بیڑا غرق کرنے پر تلے ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔