پی آئی اے کی پرواز میں کھڑکی کو لات مار نے والا مسافر گرفتار

مسافر نے عجیب حرکتیں کیں، طیارے کے فرش پر لیٹ گیا، سمجھانے پر لڑنے لگا جس پر عملے نے ہاتھ پاؤں باندھ دیے


ویب ڈیسک September 19, 2022
مسافر کی طیارے کی کھڑکی کو لات مارنے اور نشستوں کے درمیان طیارے کے فرش پر لیٹنے کی تصویر (فوٹو : اسکرین گریب)

پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز میں عجیب حرکتیں کرنے اور طیارے کی کھڑکی کو لات مارکر توڑنے کی کوشش پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 283 پشاور سے دبئی جارہی تھی جس میں اسامہ عبداللہ نامی شہری بھی سفر کررہا تھا۔ دوران پرواز مسافر نے عجیب عجیب حرکتیں شروع کردیں۔

مسافر پہلے سیٹوں کو مکے اور لاتیں مارتا رہا جسے روکا گیا، بعد ازاں فرش پر لیٹ گیا تو وہاں سے اٹھایا گیا، عملے نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے عملے پر بھی حملہ کیا، دوران پرواز لات مار کر جہاز کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔

 



ایوی ایشن قانون کے مطابق سیٹ پر مسافر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے۔ طیارے کے کپتان نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سیکیورٹی کو طلب کیا اور پرواز دبئی پر اترتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا، مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا اور اسے آئندہ سفر کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا، دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں