کامیڈی شو میں دادی کا کردار کرنے پر میرے بچوں کو ہراساں کیا گیا علی اصغر

برسوں تک دی کپل شرما شو میں دادی کا کردار نبھانے والے علی اصغر اب اس شو کو خیرباد کہہ چکے ہیں


ویب ڈیسک September 19, 2022
علی اصغر نے تک دی کپل شرما شو میں بسنتی اور دادی کا کردار نبھایا تھا (فائل فوٹو)

بھارت کے مشہور کامیڈی شو 'کپل شرم' میں دادی کا کردار نبھانے والے کامیڈی اداکار علی اصغر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کام نہ ملنے کی وجہ سے مجبوری میں دادی کا کردار کیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے علی اصغر نے بتایا کہ انہوں نے خواتین والے کردار کو صرف اس لیے قبول کیا تھا کیونکہ کام نہیں مل رہا تھا۔

علی اصغر نے انکشاف کیا 'میرے بچوں کو اسکول میں میرے کردار کی وجہ سے ہراساں کیا جاتا تھا، بچے انہیں کہتے کہ تمہاری دو دو مائیں ہیں، تمہارے والد دادی کا کردار نبھاتے ہیں'۔







View this post on Instagram


A post shared by ColorsTV (@colorstv)




انہوں نے اپنے بچوں کی ناراضگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میرے دونوں بچے مجھ سے اتنا ناراض ہوگئے تھے کہ ایک روز کھانے کی میز پر میرا بیٹا لڑ پڑا، اس نے کہا کیا آپ کو کوئی اور کام نہیں آتا؟ یہ کہہ کر وہ میز سے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلا گیا'۔

انہوں نے کہا 'میری مجبوری تھی کوئی اور کام نہیں مل رہا تھا، اس سب کے بعد بھی میں بچوں کی باتوں کو نظر انداز کر دیتا تھا اور ہر اتوار تیار ہوکر سیٹ پر چلا جاتا تھا'۔



 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by ColorsTV (@colorstv)

یاد رہے کہ علی اصغر بھارتی ٹی وی ڈراموں کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے جینی اور جوجو سمیت کئی کامیڈی ڈراموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

تاہم کئی برسوں تک دی کپل شرما شو میں بسنتی اور دادی کا کردار نبھانے والے علی اصغر اب اس شو کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور اب وہ ڈانس شو جھلک دکھلا جا کے دسویں سیزن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں