علی سیٹھی کے’پسوڑی‘ سے ہارورڈ یونیورسٹی میں مداح جھومنے لگے

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا ’ گلوکارہ شئے گِل اور علی سیٹھی نے گایا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا ’ گلوکارہ شئے گِل اور علی سیٹھی نے گایا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

میسا چوسٹس: کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے’پسوڑی‘ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

گلوکار علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر ہارورڈ یونیورسٹی سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ  وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے تھیٹر میں اپنا مشہور گانا ’پسوڑی‘ گنگنارہے ہیں اور وہاں بڑی تعداد میں موجود موسیقی کے مداح گانا سن کر جھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی گلوکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے تھیٹر میں موجود مداحوں کی تعریف بھی کی۔

کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا ’پسوڑی‘ گلوکارہ شئے گِل اور علی سیٹھی نے گایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔