- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
غیرملکی کمپنی کی طرف سے سیلاب متاثرین میں 1ٹن چائے تقسیم

فوٹو: فائل
کراچی: چائے بنانے والے غیرملکی کمپنی ایکاٹیرا(ekaterra) نے سیلاب زدگان میں1 ٹن چائے تقسیم کردی ہے ۔
غیرملکی کمپنی ایکاٹیرا نے تباہ کُن سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے 10 لاکھ خاندانوں کے لیے 100 ٹن چائے کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔
سیلاب متاثرین میں چائے کی تقسیم انڈس اسپتال، دی سٹیز ن فاؤنڈیشن، الخدمت فاؤنڈیشن، روشن اکیڈمی اورکمپنی کی اپنی شراکت داراین جی اوزکے ذریعے کی گئی۔
صدر اور جنرل منیجر پاکستان ایکاٹیرا فرحین سلمان عامر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ”اگر“ کا نہیں بلکہ ”کب“ کا ہے کہ ہم کب تک اپنی ماں جیسی سرزمین کے ساتھ ہونے والی ماحولیاتی بدسلوکی کے نتائج برداشت کرتے رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم قدرت سے کچھ لینے سے زیادہ اُسے دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
واضح رہے کے پاکستان میں گرین ہاؤسز گیسز کا اخراج دنیا کے 1 فیصد سے بھی کم ہے اس کے باوجود پاکستان شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔
ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 1,527 افراد زخمی اور 1,033 افراد وفات پاچُکے ہیں،محتاط اندازے کے مطابق 33 لاکھ افراد اس سے متاثر ہُوئے اور 10 لاکھ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔
سیلاب کے نتیجے میں 218,000 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 500,000 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، سیلاب سے 750,000 سے زائد مویشی لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تقریباََ 20 لاکھ ایکڑرقبے پر محیط فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔