- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
آئی فون 14 پرو کے صارفین عجیب و غریب مسئلے کا شکار
کیلیفورنیا: ایپل آئی فون 14 پروطویل عرصے کے انتظار کے بعد بالآخر گزشتہ جمعے کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔جس کے بعد دنیا بھر میں لوگ آئی فون خریدنے کے لیے ایپل اسٹور کے باہر قطاریں لگائے ہوئے ہیں۔
لیکن وہ افراد جو نیا آئی فون حاصل کرچکے ہیں وہ ایک عجیب و غریب مسئلے کے متعلق شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کے مطابق اسنیپ چیٹ، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت دیگر تھرڈ پارٹی ایپ سے تصویر یا ویڈیو بناتے وقت فون کی پشت پر موجود کیمرے کا مرکزی لینس ہلتا اور جُھنجھناتا ہے۔
فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کتنے بڑے پیماے پر ہے یا اس کی وجوہات کیا ہیں۔ تاہم، متعدد آئی فون 14 پرو کے متاثرہ صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈِٹ اور ٹوئٹر پر پیش آنے والے مسئلے کے متعلق بتایا۔ حیران کن طور پر یہ مسئلہ آئی فون کے اپنی کیمرا ایپ کے ساتھ پیش نہیں آرہا ہے۔
ایک ریڈِٹ صارف کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ اسنیپ چیٹ یا انسٹاگرام سے کیمرا استعمال کرتے ہیں تو کیمرا بے تحاشہ ہلتا ہے۔ البتہ جب بھی ریگیولر کیمرا ایپلی کیشن کھولی جاتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
ایک اور صارف نے بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے نیا آئی فون 14 پرو لیا ہے جس کا کیمرا اسنیپ چیٹ استعمال کرتے وقت وقتاً فوقتاً ہلتا ہے(ہلنے سے مراد ہے کیمرے کو ہلتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے)، کیا کوئی اور بھی اس مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب اپنے نئے آئی فون پرو میں اسنیپ چیٹ کھولا تو کیمرا بہت زیادہ ہل رہا تھا اور عجیب و غریب آوازیں آرہی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔