کے پی حکومت نے دبئی ایکسپو کے نام پر 6 کروڑ سے زائد خرچ کرڈالے

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دبئی ایکسپو کے نام پر 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کردی ہے، سرکاری خرچ پر 106 افراد نے بیرون ملک ہونے والے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی ایکسپو پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق ایکسپو میں شرکت پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  دبئی ایکسپو میں وزراء،مشیر،بیورکریٹس کے ساتھ مختلف برینڈز کے درجنوں افراد بھی گئے۔

دوسری جانب مشیر برائے صنعت کریم خان کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو کے لئے مختص رقم میں سے 67 فیصد بچت کی،ثقافتی طائفے میں مقامی فنکاروں کو شامل کیا گیا تھا،اگر کسی کے ساتھ فیملی گئی بھی تھی تو وہ ذاتی خرچ پر گئی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔