صائمہ نور کا سینئر اداکار ندیم بیگ کے ساتھ پرینک سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: پاکستانی اداکارہ صائمہ نور کی جانب سے سینئر اداکار ندیم بیگ سے مداح بن کر مذاق میں گلے ملنے اور تصاویر بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کو ابتدائی طور پر صائمہ نور نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیاجہاں لوگوں نے دونوں اداکاروں سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں صائمہ نور نے برقع پہن رکھا ہے اور وہ سینیئر اداکار کو دیکھ کر ان کے پاس جاکر ان سے تصاویر بنانے کی فرمائش کرتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ صائمہ نور انجان مداح بن کر ندیم بیگ کو نہ صرف گلے لگانے کی کوشش کرتی ہیں، بلکہ ان کے چہرے اور ہاتھوں کو بھی چھوتی رہتی ہیں اور سینئر اداکار ان کے ہاتھوں کو ہٹانے سمیت ان سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں صائمہ نور سینیئر اداکار کو رومانوی انداز میں ایک ساتھ تصویر کھچوانے کی فرمائش کرتی ہیں، جس پر وہ انکار کرکے وہاں سے چلے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران فلم ساز سید نور آجاتے ہیں اور ندیم بیگ کو مسکرا کر کر بتاتے ہیں کہ خاتون کو دیکھیں تو سہی وہ کون ہیں؟

سید نور کی جانب سے بتائے جانے کے بعد صائمہ نور اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دیتی ہیں، جس پر ندیم بیگ سمیت وہاں موجود تمام افراد ہنس پڑتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔