پروفائل ڈیٹا ہیک کرکے رقوم ہتھیانے والے تین ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس نے پاکستان اور بیرون ممالک میں فراڈ کے ذریعے رقوم ہتھیانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب چائے کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان انعام اللہ ، محمد عرفان ، فلپس عنصر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان پاکستان اور بیرون ممالک سادہ لوح افراد کو جھانسہ دیکر انکا کا پروفائل ڈیٹا و بینک اکاؤنٹس مختلف جعلی آئی ڈیز کے ذریعے حاصل کرتے،فراڈ کے ذریعے ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل  اور مختلف نوعیت کے جعلی دستاویزات بنا کر ان کا استعمال بھی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اکاؤنٹس ہیک کر کے ہزاروں ڈالر کی لوٹ مار میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں شامل انعام اللہ ماسٹر مائنڈ آٹی ایکسپرٹ ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 لیپ ٹاپ یو ایس بی ، ہارڈ ڈسک ، مختلف پاسپورٹس اور چیک بک برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔