رواں مالی سال صوبوں کا وفاق کو 750 ارب روپے دینے سے انکار

این این آئی  منگل 20 ستمبر 2022
وفاق کی جانب سے صوبوں کو دیے گئے محاصل سے 750 ارب بچا کر وفاق کو ادا کرنا تھے۔ فوٹو:فائل

وفاق کی جانب سے صوبوں کو دیے گئے محاصل سے 750 ارب بچا کر وفاق کو ادا کرنا تھے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: رواں مالی سال صوبوں نے وفاق کو 750 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صوبے 750 ارب روپے کا سرپلس واپس نہیں کر سکتے، صوبوں میں سیلاب سے نقصانات کے باعث اخراجات کا تخمینہ بڑھ گیا ہے۔

وفاق کی جانب سے صوبوں کو دیے گئے محاصل سے 750 ارب بچا کر وفاق کو ادا کرنا تھے، سیلاب کے باعث صوبوں کی جانب سے وفاق کو 750 ارب روپے کے سرپلس میں کمی کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی شرط تھی صوبے وفاق کو 750 ارب کا سرپلس دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارے کا ہدف 3 ہزار 797 ارب سے بڑھ سکتا ہے، صوبوں کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کے باعث بجٹ خسارے کو محدود کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔