خاتون جج کو دھمکی عمران خان کے خلاف مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن کورٹ منتقل

ملزم آزاد ہے جو متعلقہ فورم سے ضمانت کے لیے رجوع کر سکتا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت


ویب ڈیسک September 20, 2022
ملزم آزاد ہے جو متعلقہ فورم سے ضمانت کے لیے رجوع کر سکتا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت (فائل: فوٹو)

خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گری عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سمیت پولیس افسران کو دھکمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے عمران خان کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ منتقل کردیا۔

اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم آزاد ہے جو متعلقہ فورم سے ضمانت کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں