پہلی قومی ویمن نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلیے اردن روانہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے


ویب ڈیسک September 20, 2022
ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ کیلئے اردن روانہ ہوچکی ہے(فائل فوٹو)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلیے اردن روانہ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہونگے جہاں تین رکنی قومی خواتین نیزہ بازی ٹیم غیر ملکی کھلاڑیوں کے مدِ مقابل ہوگی۔

ٹیم کے کوچ ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے جب کہ ٹیم کا انتخاب ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے۔


صدر ای ایف پی صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان وومن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے جبکہ اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ کا تربیتی دورہ کر چکی ہے۔

first women team reach urdan

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور انہیں اُمید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں