لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2022
شفقت محمود تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں، تفتیشی افسر نے ریکارڈ جمع کرادیا (فوٹو فائل)

شفقت محمود تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں، تفتیشی افسر نے ریکارڈ جمع کرادیا (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے  پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور  کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے کیس کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شفقت محمود تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں۔

دوران سماعت وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شفقت محمود کا کیس میں کوئی رول نہیں۔ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں شفقت محمود کی ضمانت منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ شفقت محمود کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔