کوئٹہ میں آٹے کا بحران ختم، سستے سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2022
صوبائی دارالحکومت کے 7 مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے (فوٹو فائل)

صوبائی دارالحکومت کے 7 مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے (فوٹو فائل)

 کوئٹہ: محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں سستاآٹا سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سستا آٹا سیل پوائنٹس 7مقامات پر قائم کیے گئے ہیں، جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 1399 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

سیل پوائنٹس قائم کیے جانے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سستا آٹا خریدنے کے لیے مقررہ مقامات پر پہنچ رہے ہیں۔ محکمہ خوراک کے مطابق شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سستا آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔