کے پی حکومت کا پولیس اور ریسکیو کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) منصوبہ زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں تک وسیع کرنے کا عزم

(فوٹو: ٹوئٹر) منصوبہ زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں تک وسیع کرنے کا عزم

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے پولیس، زراعت، معدنیات اور ریسکیو کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا اور مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگاجبکہ ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہوگی۔

وزیراعلی کی پہلے مرحلے میں محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کو معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک وسیع کرنے کا اعلان کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔