ویمن ایشیا کپ؛ فاطمہ ثناء کی جگہ ناشرہ سندھو قومی اسکواڈ میں شامل

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2022
فوٹو : پی سی بی

فوٹو : پی سی بی

 لاہور: اے سی سی ویمن ٹی20 ایشیا کپ کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کی جگہ اسپنر ناشرہ سندھو کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثناء ٹخنے کی چوٹ کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں، فاسٹ بولر ویمنز کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئی تھیں۔

فاطمہ ثناء کی جگہ اسکواڈ میں شامل ناشرہ سندھو 77 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں، جن میں 49 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ وہ ایشیا کپ کے لیے چار ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔

پاکستان ویمن ٹیم 28 ستمبر کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی۔ ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔