- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
موسیقی سننا زیادہ کھانے سے گریز کرنے میں مددگار قرار
لیسٹر: لوگ اکثر جب اداسی یا ذہنی دباؤ محسوس کر رہے ہوتے ہیں تو کھانے کی جانب رجوع کرتے ہیں جس کی وجہ وہ بِسیار خوری(ضرورت سے زیادہ کھانا کھانا) کرنے لگ جاتے ہیں۔
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لوگ جب ذہنی دباؤ محسوس کریں تو کچھ کھانے کے بجائے اپنے پسندیدہ گانے سنیں تاکہ دباؤ سے راحت حاصل کرسکیں۔
تحقیق میں محققین نے یہ جاننے کے لیے کہ منفی جذبات سے نمٹنے کے لیے کھانا اور موسیقی کتنی مدد کرسکتی ہے، تجزیہ کیا کہ مخصوص قسم کی موسیقی سنتے ہوئے خواتین کتنا کھاتی ہیں۔
تحقیق میں خواتین کو ماضی کا کوئی واقعہ یاد دلا کر اداس کیا گیا۔بعد ازاں غصے یا اداسی کو دور کرنے کے لیے جن خواتین نے موسیقی سنی انہوں نے موسیقی نہ سننے والی خواتین کی نسبت آدھی مقدار میں اسنیکس(چپس، چاکلیٹ، پاپ کورن وغیرہ) کھائے۔
سنی جانے والی موسیقی میں ایمی وائن ہاؤس کا بیک ٹو بیک، ایمینیم کا موکنگ برڈ اور لنکن پارک کا ان دی اینڈ شامل تھا۔
وہ خواتین جن کو اداس کیا گیا تھا انہوں نے موسیقی سننے کے بعد 35 فی صد کے قریب کھایا۔
محققین نے بتایا کہ ان کی تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ لوگ ممکنہ طور اپنے پسندیدہ گانے سن کر غصے یا اداسی میں بِسیار خوری سے گریز کرسکتے ہیں۔
برطانیہ کے شہر لیسٹر کی ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی کی ایک ماہر ڈاکٹر ہیلین کُولتھراڈ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ذہنی دباؤ محسوس کر رہے ہوں اور اس کے نتیجے میں آپ بے شمار غیر صحت مند کھانا کھا سکتےہوں تو اپنے ہیڈ فونز لگائیں اور کچھ اچھا میوزک سنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طریقہ کار لوگوں کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔