فیروز خان کی اہلیہ کا تشدد کا الزام، علیحدگی کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
گزشتہ کچھ عرصے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں:فوٹو:فائل

گزشتہ کچھ عرصے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں:فوٹو:فائل

 کراچی: اداکار فیروز کی اہلیہ علیزا نے ان پرجسمانی اور نفسیاتی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزا نے کہا کہ چار سال کی شادی کے دوران مسلسل اپنے شوہر فیروز خان کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا۔بہت سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اپنی ساری زندگی اس خوفناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔

فیروز خان کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بچوں کی پرورش تشدد زدہ ماحول میں نہیں کرنا چاہتی۔گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ میں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی  تھیں۔

فیروز اور علیزا نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اوراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔ فیروزخان اور علیزا نے 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔