بیرون ممالک جانے و آنیوالے مسافروں کیلیے کسٹمز ڈیکلریشن لازمی

نمائندگان ایکسپریس  جمعرات 22 ستمبر 2022
10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ (فوٹو فائل)

10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ (فوٹو فائل)

اسلام آباد / لاہور: وفاقی حکومت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے اورآنیوالے مسافروں کیلیے بتدریج 5 ہزار اور10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی کرنسی اور دیگر ممنوعہ سامان رکھنے پر کسٹمز ڈکلیئریشن لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کیلیے کسٹمز رولز میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آرا کیلیے بھجوادیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ مسودے بارے 7دن کے اندر اندر اپنی آرا ،اعتراضات و تجاویز دے سکتے ہیں مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز کو منظور نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن ے ذریعے ترامیمی رولز لاگو کردیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے مجوزہ ترامیمی رولز میں پاکستان آنے والے اور پاکستان سے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلیے کسٹمز ڈکلیئریشن فارم کا مسودہ بھی منسلک کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔