اکتوبر میں بجلی کا نیاٹیرف لاگو، 4روپے 10پیسے یونٹ اضافہ ہوگا

آن لائن  جمعرات 22 ستمبر 2022
اکتوبر کے مہینے میں بجلی صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اوردیگر ٹیکسزالگ سے شامل کیے جائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

اکتوبر کے مہینے میں بجلی صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اوردیگر ٹیکسزالگ سے شامل کیے جائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور: وفاقی حکومت نے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرا دیا۔

رواں سال نیپرا کی جانب سے منظور کیا گیا بجلی کا نیا بنیادی ٹیرف اکتوبر سے لاگو ہوگا۔

نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4روپے 10پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور دیگر ٹیکسز الگ سے شامل کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔