اسلام آباد جیل بن گیا، یہ اقتدار بچانے کیلیے عوام پر ڈرون سے گولے ماریں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
دنیا باتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے رہی، شیخ رشید (فوٹو فائl(

دنیا باتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے رہی، شیخ رشید (فوٹو فائl(

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 72 میں سے 22 وزرا بےمحکمہ ہیں۔ اس پرہائیکورٹ میں رِٹ دائرکردی ہے۔غریب کوآٹانہیں مل رہایہ امریکا کے 7 اسٹارہوٹلوں میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کےگولے ماریں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دنیا باتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے رہی۔بندگلی میں جانا ہے یا الیکشن کراناہے،فیصلہ جلدہوجائےگا۔ مزید 2کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہاہے۔ پہلےخزانے پرڈاکا مارتےتھےاب غریب کی جیب پر ڈاکا ماررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔