لاہور میں نوسرباز خواتین لاکھوں مالیت کا سونا لے اڑیں

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022

لاہور میں نوسر باز خواتین صرافہ بازار سے لاکھوں روپے کا سونا لے اڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے منصورہ میں نوسر باز خواتین نے جیولری کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کا باکس غائب کردیا۔

جیولری شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا غائب کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، جس میں خاتون ملزمہ کو زیورات کا باکس اپنی چادر میں چھپاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ متاثرہ دکاندار غلام یاسین کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں درج کرلیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی موجودگی کے باوجود پولیس ملزم خواتین کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

FIR

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔