وفاق سے پنجاب کو آئندہ ماہ سے گندم فراہمی شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
وفاق نے پنجاب کو 5 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

وفاق نے پنجاب کو 5 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

 لاہور: پنجاب حکومت کو وفاق سے بڑا ریلیف مل گیا اور پنجاب کو ممکنہ طور پر آئندہ ماہ سے گندم فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے۔

وفاق نے پنجاب کو 5 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے کراچی سے امپورٹڈ گندم کی ترسیل کی تیاریاں شروع کردیں۔ آئندہ چند روز میں ٹرانسپورٹیشن اور باردانہ خریداری کے ٹینڈر جاری ہوں گے۔

پنجاب نے پہلے 10 لاکھ ٹن مقامی گندم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ وفاق کے انکار کے بعد پنجاب نے 5 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم دینے کی نئی درخواست دی۔

وفاق سے گندم ملنے کے بعد پنجاب میں سرکاری ذخائر مستحکم ہوں گے پنجاب کے پاس33 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو اپریل تک کیلئے ناکافی تھی۔ وافر گندم سٹاک کی بنیاد پر محکمہ خوراک دسمبر میں ملز کا کوٹہ مزید بڑھا دے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔