پاک انگلینڈ سیریز؛ شائقین کو ای ٹکٹ پر داخلے کی سہولت میسر نہیں ہوگی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 22 ستمبر 2022
(فوٹو: فائل) شائقین 24 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم سے پرنٹڈ ٹکٹ حاصل کرلیں، پی سی بی

(فوٹو: فائل) شائقین 24 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم سے پرنٹڈ ٹکٹ حاصل کرلیں، پی سی بی

 لاہور: لاہور میں پاک انگلینڈ میچ کے لیے شائقین کرکٹ کو ای ٹکٹ پر داخلے کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بکنگ کروانے والے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ 24 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم سے پرنٹڈ ٹکٹ حاصل کرلیں، جس کا وقت دوپہر 12 سے رات 8 بجے تک ہوگا جبکہ تصدیق کیلیے شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ انٹرنیشنل اور پی ایس ایل میچز کے دوران ای ٹکٹ، موبائل تصویر اور فوٹو کاپی کا بارکوڈ سکین کروانے پر داخلے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن اس سہولت کا کئی شائقین نے ناجائز فائدہ اٹھایا۔

مزید پڑھیں: بد انتظامی کے سبب شائقین کو مشکلات کا سامنا

ای ٹکٹ کے حامل افراد کا بارکوڈ پہلے ہی سکین ہوجانے کی وجہ سے ان کو اسٹیڈیم میں داخلے کا موقع نہیں مل سکا تھا جس پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ٹیموں کو قذافی اسٹیڈیم میں لانے کے لئے روٹ پر لائٹنگ لگادی گئی ہے جبکہ لبرٹی چوک، پنجاب یونیورسٹی اور گلبرگ کالج میں شائقینِ کرکٹ کے لئے پارکنگ بنائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔