قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
(فوٹو: آئی سی سی) پی سی بی نے کورونا مثبت آنے والے رکن کا نام ظاہر نہیں کیا

(فوٹو: آئی سی سی) پی سی بی نے کورونا مثبت آنے والے رکن کا نام ظاہر نہیں کیا

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انہیں ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ نہیں لایا گیا۔

ابتدائی طور پر بورڈ کی جانب سے کورونا مثبت آنے والے رکن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گرین شرٹس فتح کی تلاش میں، دوسرا ٹی 20 آج ہوگا

دوسری جانب پاکستان اور انگلیند کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا۔

قبل ازیں پہلے ٹی20 میچ میں انگلش ٹیم نے میزبان پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری سمیٹی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔