گھر کے شیر مودی بھیگی بلی بن گئے، چین نے اروناچل کو اپنا حصہ دکھادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہزیمت کا سامنا

بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہزیمت کا سامنا

ثمرقند: اروناچل پردیش کو اپنا حصہ ظاہر کرنے پر مودی کی چین کے سامنے ایک نہ چل پائی۔

بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ چین نے نقشہ میں اروناچل پردیش کو اپنا حصہ دکھا دیا۔

ذرائع کے مطابق اپنے ملک کی اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والے اور خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے مودی جی نے چین کے سامنے چپ سادھ لی۔

شمالی سرحد سے بھارتی فوج کی پسپائی کے بعد، چین کی طرف سے جاری کیا گیا خطے کے نقشے پر پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

چین کی طرف سے جاری کیے گئے نقشے میں اروناچل پردیش کو بھارت کے بجائے چین کا حصہ دکھایا گیا. مود ی سرکار اجلاس اور اس کے بعد جاری کیے گئے نقشے پر ایک لفظ نہ بول پائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔