کراچی میں نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ ملبوسات میں جذب کی گئی آئس برآمد
ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ترجمان اے این ایف
اینٹی نارکوٹکس فورس نے نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر چھاپے کے دوران خواتین اوربچوں کے ملبوسات میں جذب کی گئی آئس برآمد کر لی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق شاہراہ فیصل پرواقع نجی کوریئر کمپنی کے آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے آئس برآمد کی گئی، آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل کا مجموعی وزن 49 کلو گرام ہے،برآمد شدہ آئس خواتین اوربچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی ۔
برآمدشدہ آئس کے وزن کا تعین کیا جا رہا ہے،پارسل چمن کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا،ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔