- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 24 نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی
لاہور: کانز فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 24 نومبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔
وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے ”جوائے لینڈ“ کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔
’جوائے لینڈ‘ کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ“ اور”کویر پام“ حاصل کئے۔
فلم نے آسٹریلیا کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کا اعزاز بھی اپنا نام کیا ہے۔
صائم صادق کے زیر ہدایت بنی فلم ایک فکشن کہانی پر مبنی ہے جس میں ٹرانسجینڈرز کی زندگی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید نے بتایا کہ ’جوائے لینڈ‘ کو ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے سرٹیفیکیٹس جاری کردیے ہوئے ہیں اوراب فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
’جوائے لینڈ‘ کے پروڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ نے بتایا کہ ”جوائے لینڈ“ ایک دلچسپ کہانی پر مبنی فلم ہے جس نے اپنے حساس موضوع کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔