روس اور یوکرین کے درمیان 300 کے قریب جنگی قیدیوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

 ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ 7ماہ سے جاری جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے 300کےقریب جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کی طرف سے قیدیوں کو رہا کیا گیا، جنگ کے دوران روس کی طرف سے قید کئے  گئے 215 قیدیوں کو یوکرین کے حوالے کیا گیا جبکہ یوکرین نے 55 روسی قیدیوں کو آزاد کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی طرف سے رہا کئےجانے والوں میں امریکا ، برطانیہ اور مراکش سے تعلق رکھنے والے قیدی شامل ہیں جن میں بعض کو سزائے موت بھی دی جاچکی تھی، دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجیوں پر یوکرین میں جاری فوجی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

یوکرین کی طرف سے رہا کئے گئے قیدیوں میں ماسکو کے حمایت یافتہ یوکرینی باشندوں سمیت بغاوت کے الزام میں گرفتار رہنما بھی شامل ہیں۔

دوںوں ممالک کی طرف سے قیدیوں کی رہائی میں سعودیہ عرب اور ترکیہ نے کلیدی کردار ادا کیا، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر یوکرینین صدر زیلینسکی نے دونوں مما لک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں صدر زیلینسکی نے ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، دوسری جانب سعودی شہزادے محمد بن سلمان کے روسی صر ولادیمیر پوٹن سے قریبی روابطہ قیدیوں کی رہائی کا سبب بنے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔